نئی دہلی،28اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ سے وزیر اعلی اروند کجریوال اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشوتوش کو کرارا جھٹکا دیا ہے۔کجریوال اور آشوتوش کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ ارون جیٹلی کی طرف سے دائر ہتک عزت کیس میں سماعت جلد ہوگی۔ہائی کورٹ نے کہا کہ جسٹس منموہن کادیاہوافیصلہ ماناجائے گا۔ہائی کورٹ کی ایکٹنگ چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے کہا کہ وہ پہلی بار ایسا دیکھ رہی ہیں کہ ہائی کورٹ کسی معاملے کا تصفیہ جلد کرنا چاہتا ہے تو دوسرا فریق کیس جلد تصفیے کے خلاف پٹیشن لگا رہا ہے۔دراصل وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ہائی کورٹ نے جسٹس منموہن کے پاس عرضی لگائی تھی اور کہا تھا ان کی طرف سے دائر اروند کجریوال اور دوسرے آپ لیڈروں کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں سماعت جلد ہو، کراس ایگزامنیشن میں کیس سے منسلک سوال پوچھے جائیں گے۔اس پر جسٹس منموہن نے جلد ہی معاملے کو حل کرنے کا حکم دیا۔اسی حکم کے خلاف اروند کجریوال اورآسوتوش نے ایکٹنگ چیف جسٹس گیتا متل اور سی ہری شنکر کی بنچ کے پاس عرضی داخل کی تھی۔