ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جے رام جیتے، سمیر اور رتوپورن عالمی چیمپئن شپ سے باہر

جے رام جیتے، سمیر اور رتوپورن عالمی چیمپئن شپ سے باہر

Thu, 24 Aug 2017 20:18:06  SO Admin   S.O. News Service

گلاسگو،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے اجے جے رام نے ہالینڈ کے مارک کاجو کو براہ راست کھیل میں شکست دے کر ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ سمیر ورما اور رتپراداس ہار کر باہر ہو گئے۔13ویں ترجیح حاصل جے رام نے 33 منٹ تک چلے مقابلے میں دنیا کے 50ویں نمبرکے کھلاڑی کاجوکو12-13.21-18سے شکست دی۔اب ان کاسامنا وہ دو بارکے دفاعی چیمپئن چین کے چین لونگ سے ہوگا۔تاہم مودی گرینڈ پری گولڈ فاتح سمیر، 2010کے مشترکہ کھیلوں کے چیمپئن، 16ویں ترجیح حاصل راجیو اوسیف سے ہارکرباہرہوگئے۔قومی چیمپئن رتنپور کو مقامی کھلاڑی کرسٹی گلمورے نے 21-16.21-13سے مات دی۔
 


Share: