ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / حکومتی بے حسی، مصری فٹ بال ہیرو پھل بیچنے پر مجبور!

حکومتی بے حسی، مصری فٹ بال ہیرو پھل بیچنے پر مجبور!

Tue, 29 Aug 2017 20:31:32  SO Admin   S.O. News Service

قاہرہ،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی ہیروز کے حوالیسے معاشرتی اور حکومتی بے حسی کے نمونے جا بجا پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کی تازہ مثال مصر میں دیکھی گئی جہاں فٹ بال کے ایک سابق کھلاڑی اور ہیرو معاشری اور حکومتی بے حسی کے نتیجے میں بے روزگار ہے اور آج کل پیٹ پالنے کے لیے سڑک پر پھل فروخت کرنے پر مجبور ہے۔مصر کے فٹ بال طارق الجزار کو حال ہی میں الجیزہ کے گراؤنڈ میں پھلوں کی ٹوکری اٹھائے دیکھا گیا جہاں وہ معاشرتی بے حسی کی زندہ تصویر بنے پھل فروخت کررہے تھے۔
خیال رہے کہ طارق الجزار نے سنہ 2012ء میں اٹلی میں ہونے والے گونگے بہرے کھلاڑیوں کے بین الاقوامی فٹ بال کپ میں حصہ لیا اور انہیں مصر کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ طارق جزار کی پھل فروخت کرتے تصویر کو دیکھتے ہی لوگوں نے انہیں پہچان لیا۔ ان کی موجودہ حالت پر شہریوں کو بہت دکھ پہنچا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں مہم چلائی جا رہی ہے۔سماجی کارکنان اور فٹ بال شائقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طارق جزار کا وظیفہ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معقول روزگار فراہم کرے۔


Share: