ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / حیدرآبادی بریانی نہیں، صرف سبزی کھا رہے ہیں آفیسر،پی ایم او نے دی ہے ہدایت

حیدرآبادی بریانی نہیں، صرف سبزی کھا رہے ہیں آفیسر،پی ایم او نے دی ہے ہدایت

Fri, 25 Nov 2016 21:08:25  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25/ نومبر (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) حیدرآباد میں جا کر اگر حیدرآبادی بریانی نہیں کھائی تو آخر کیا کھایا؟ یہ سوال اگر ملک کے کسی بھی اعلی افسرسے پوچھیں تو وہ اپنا حال دل کھول کر بتائے گا۔دراصل، حیدرآباد میں جو آئی بی کی طرف سے ڈی جی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے، وہاں سب کو زبردستی سبزی کھانا پڑ رہا ہے، ایسا اس لیے ہے، کیونکہ یہ ہدایت براہ راست وزیر اعظم کے دفتر سے آئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اس اجلاس میں حصہ لینے آج شام حیدرآباد پہنچ رہے ہیں، وہ خود سبزی خور ہیں، اسی لیے وہ نہیں چاہتے کہ اکیڈمی میں گوشت مچھلی بنے،اسی لیے ملک کے تمام سینئر افسران آج کل سبزی خور ہو گئے ہیں اور بریانی کی جگہ ڈوسا اور پوہا کھا کر گزارا کر رہے ہیں۔اکیڈمی نے وزیر اعظم کے دفتر کے کہنے پر انڈے تک کو مینو سے نکال دیا ہے، یعنی پروٹین کھانے والے افسر اب صرف سانبھر پی کر اور دہی کھا کر گزارا کر رہے ہیں۔ ویسے زیادہ تر سینئر افسران اکیڈمی میں واپس جا کر خوش ہیں کیونکہ سب نے اپنے کیریئر کا آغاز یہیں ٹریننگ لے کر سالوں پہلے کیا تھا۔ ڈی جی پی کا سالانہ اجلاس آج دوپہر سے شروع ہے،  اجلاس کا افتتاح مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کیا ہے، آج شام وزیر اعظم نریندر مودی بھی پولیس اکیڈمی پہنچیں گئے، تلنگانہ پولیس نے اکیڈمی کے ارد گرد سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔
 


Share: