ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دگ وجے نے سدھا ر میا کابینہ میں جارج کی واپسی کا اشارہ دیا 

دگ وجے نے سدھا ر میا کابینہ میں جارج کی واپسی کا اشارہ دیا 

Tue, 20 Sep 2016 18:23:32  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد، 20؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ کانگریس قیادت کا خیال ہے کہ کرناٹک کے سابق وزیر کے جے جارج کے استعفی کے کافی وجہ نہیں تھے۔انہوں نے اشارہ دیا کہ جارج کی سدھا رمیا کابینہ میں واپسی ہو سکتی ہے ، کانگریس میں کرناٹک امور کے انچارج جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے یہاں میڈیا پریس کو بتایاکہ جہاں تک ہماری بات ہے کہ شکایت یا خود کشی کرنے والے شخص کا بیان کسی کے استعفی کے لئے کافی وجہ نہیں ہے۔ ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا کانگریس قیادت نے جارج کو دوبارہ شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے کیوں کہ کرناٹک سی آئی ڈی نے اس ماہ کے شروع میں ڈی ایس پی ایم کے گنپتی کی مبینہ خودکشی کے سلسلے میں جارج اور دو دیگر پولیس افسران کو کلین چٹ دے دی تھی۔دگ وجے نے کہاکہ پہلی بات یہ ہے کہ جارج کو استعفی دینے کی کوئی وجہ ہی نہیں تھی لیکن انہوں نے اپنے ذاتی بنیاد پر استعفی دیا تھا۔جہاں تک ہائی کمان کی بات ہے توجارج کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے۔گنپتی کو7 ؍جولائی کو ایک لاج کے کمرے میں پنکھے سے لٹکا پایا گیا تھا۔اس سے پہلے انہوں نے ایک ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر انہیں کچھ بھی ہو جاتا ہے تو اس کے لیے وزیر اور دو سینئر افسر ایم ایم پرساد اور پرنب مکھرجی ذمہ دار ہوں گے ، اس معاملے میں عدالت کی طرف سے پولیس کو وزیر اور دو پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کے بعد جارج نے 18؍جولائی کو استعفی دے دیا تھا۔


Share: