نئی دہلی،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موجودہ ہند-سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوران دوسرے ون ڈے میں اکلا دھننجے شہ سرخیوں میں رہے۔اس آف اسپنر نے 6 وکٹ لے کر ٹیم کو مصیبت میں ڈال دیا،اگرچہ دھونی- بھونیشورنے ناقابل شکست سنچری ساز شراکت داری کرکے ٹیم کو تین وکٹ سے جیت دلایا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دھنجے کی شادی میچ سے 24گھنٹے قبل ہی ہوئی تھی اور ہنی مون پر جانے کے بجائے اس نے اپنی فرکی سے ہندوستانی ٹیم کابراحال کردیا۔
یہ پہلا واقعہ نہیں، جب کوئی کرکٹر شادی کے اگلے دن میدان پر اترا اور اپنی بولنگ سے تہلکہ مچا دیا۔13سال قبل جنوبی افریقہ کے تیزگیندباز انڈرے نیل نے وہی کام کیا۔اس کے بعد انہوں نے ایک دن میں دو مرتبہ برائن لارا کو آؤٹ کرکے شادی کاجشن منایاتھا۔فرق اتنا ہے کہ دھننجے نے شادی کے اگلے دن ون ڈے میں، جبکہ نیل نے ٹیسٹ میچ کے دوران خطرناک گیندبازی کی۔2004ء میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیزکے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی گھریلو سیریز جیت3-0سے جیتی تھی۔جنوبی افریقہ کی اس جیت میں نیل کااہم کردارتھا۔نیل نے پہلے تین ٹیسٹ میں 17وکٹیں لے چکے تھظ اور ان کے اگلے ٹیسٹ -سینچورین میں کھیلناطے ماناجارہاتھا لیکن اس افریقی بولر کے دماغ میں کچھ اور چل رہا تھا اور وہ سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلنے کو لے کر تذبذب کی حالت میں تھے۔
دراصل سینچورین ٹیسٹ 16جنوری کو شروع ہونا تھا۔نیل اور اس کی منگیتر ڈین ویٹج اگلے دن 17جنوری کو شادی کی تاریخ پکی کرچکے تھے،اب نیل کے سامنے ایک عجیب صورت حال تھی، یا تو وہ شادی کرتے ہیں یا کرکٹ کھیلتے ہیں۔آخر میں نیل دونوں کا انتخاب کرتے ہیں،وہ بھی شادی کرتے ہیں اور کرکٹ بھی کھیلتیہیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔
نیل کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا، تاکہ انہیں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے ساتھ ہی میدان سے براہ راست بینونی کے چرچ لے جایا جائے، جہاں ان کی شادی ہونی تھی،ٹیم نے فیصلہ کیا کہ ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن جلد ختم ہوجائے گا۔یہی ہوا اور نیل وقت سے پہلے سنچیورین سے بینونی پہنچ گئے اور ان کی شادی ہوئی۔
اگلے دن 18جنوری کو شادی کے بعد میدان پر اترے اینڈرے نیل نے ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا کو ایک ہی دن میں دو بار آؤٹ کر دیا۔ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 301رنزپرسمٹ گئی،نیل نے لارا (34رنز)کے قیمتی وکٹ سمیت 3وکٹیں حاصل کیں۔اس کے بعد نیل نے اس دن ایک بار پھر لارا کی وکٹ حاصل کی۔لارا(6رنز)اسی نیل کا شکار ہوئے۔جنوبی افریقہ نے وہ ٹیسٹ 10وکٹ سے جیت کر سیریزپر 3-0قبضہ کیا۔