ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی:سیکس ریکیٹ چلانے والا اچھادھاری بھیمانند مہاراج باباپھر گرفتار

دہلی:سیکس ریکیٹ چلانے والا اچھادھاری بھیمانند مہاراج باباپھر گرفتار

Mon, 28 Aug 2017 20:47:25  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،28اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مشہوراچھادھاری بھیمانند مہاراج کو ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔سیکس ریکٹ چلانے اور دھوکہ دہی کے سلسلے میں اسے گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی اس کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ ضمانت پر آ گیاتھا۔دہلی پولیس کے کرائم برانچ نے اچھادھاری سنت کے نام سے مشہورسوامی بھیمانند کو گرفتار کر کے امار کالونی پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا۔اس سے پہلے بھی وہ 2009 میں گرفتار کیا گیا تھالیکن تبھی سے ضمانت پررہاتھا۔بتادتے چلیں کہ بھیمانند مہاراج پر سیکس ریکیٹ کے الزامات لگے تھے،وہ چترکوٹ کے چرمورا گاؤں کا رہائشی ہے۔سوامی بھیمانند نے اپنے آپ کو سائی بابا کے اوتار کے طور پر بتایا۔اپنے آپ کواچھادھاری سوامی بتانے والے بابا کا اصلی نام شیومورت دویدی ہے۔وہ دہلی کے نہروپیلیس میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل میں گارڈکی نوکری کرتاتھا۔12سالوں میں سوامی بھمانند مہاراج نے کروڑوں کی دولت بنائی، 2015میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے ضبط کرلی تھی۔
دہلی کے خانپور علاقے میں اس کا گھر ایک مندر میں بدل گیا، 13بینک اکاؤنٹس میں اس کے 9لاکھ روپے، تین کاریں ہیں۔چترکٹ میں تعمیر کردہ تین منزلہ مندر مذہبی وجوہات کی وجہ سے قبضے میں نہیں لیاگیاتھا۔یہاں بہت سارے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے درشن کوآتے ہیں۔فحاشی کی آمدنی کے ساتھ وہ لگژری کاریں، موبائل اور زیورات کا خرچ اٹھاتھا۔اس نے دہلی کے بدر پورمیں اپنا سائی مندر بنایاتھا۔


Share: