کانپور، 20؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اپنی دیوریا سے دہلی تک ’کسان یاترا ‘کے دوران کل شام کانپور میں روڈ شو کریں گے۔روڈ شو کی پوری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔روڈ شو کے لیے کانگریس کارکنوں نے پوسٹر اور بینر سے راستوں کو پاٹ دیا ہے۔کانگریس کے شہر صدر ایچ پی اگنی ہوتری نے بتایا کہ کانگریس نائب صدر گاندھی کا شو کل شام شاستری نگر سے شہر میں داخل ہو گا اس کے بعد وہ شہر کے مختلف راستوں سے گزر جاتا ہوا دیر شام پھول باغ پہنچے گا۔اس روڈ شو سے پہلے شہر سے تقریبا 60کلو میٹر دور دیہی علاقے گھاٹم پور میں گاندھی کی ’کھاٹ سبھا ‘کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔روڈ شو کے بعد راہل کل رات کانپور کے سرکٹ ہاؤس میں ہی قیام کریں گے اس کے بعد 22کی صبح وہ اناؤ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ روڈ شو کے دوران شہر میں کئی مقامات پر راہل گاندھی کا کانگریسی کارکنوں کی طرف سے خیر مقدم کیا جائے گا اور نکڑ سبھائیں بھی لگائی جائیں گی۔روڈ شو کے پورے راستے کو بینر اور پوسٹروں سے سجایا گیا ہے اور شو کی پوری تیاری مکمل کر لی گئی ہیں ۔راہل کے روڈ شو کے لیے ایس پی جی کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ نے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔