ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رومانیہ میں عدالتی نظام میں مجوزہ تبدیلیوں کے خلاف مظاہرے

رومانیہ میں عدالتی نظام میں مجوزہ تبدیلیوں کے خلاف مظاہرے

Mon, 28 Aug 2017 17:25:44  SO Admin   S.O. News Service

بخارسٹ،28اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشرقی یورپی ملک رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سمیت دوسرے بڑے شہروں میں حکمران جماعت کی عدالتی نظام میں مجوزہ تبدیلیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ بخارسٹ میں مظاہرین نے احتجاج سرکاری عمارتوں کے سامنے کیا۔ مظاہرین حکمران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو سرخ طاعون اور چور حکومت کے نعروں سے نواز رہے تھے۔ ملکی جوڈیشل سسٹم میں تبدیلیوں کا مسودہ پارلیمنٹ میں وزیر انصاف ٹیوڈوریل ٹیڈر نے پیش کیا ہے۔ اس میں تجویز کیا گیا ہے کہ ملکی صدر سے اٹارنی جنرل اور انسداد کرپشن کے چیف پراسیکیوٹر کی نامزدگی کا اختیار واپس لیا جائے۔ ایسا بھی تجویز کیا گیا ہے کہ ججوں اور وکلائے استغاثہ کو غلط فیصلے اور پیروی کرنے پر سزا کا حقدار ٹھہرایا جائے۔ رومانیہ کے صدر بھی ان تجاویز پر تنقید کر چکے ہیں۔


Share: