ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ریپ گروگرمیت رام رہیم رات میں نہیں کھاپایاجیل کاکھانا

ریپ گروگرمیت رام رہیم رات میں نہیں کھاپایاجیل کاکھانا

Tue, 29 Aug 2017 21:27:37  SO Admin   S.O. News Service

روہتک،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دو سادھویوں کے ساتھ عصمت دری میں 20 سال کی سزاسنائے جانے کے بعد روہتک کی سنریا جیل میں میں قید ڈیرہ سچا سودا سربراہ گررمیت رام رحیم سنگھ نے رات کا کھانا نہیں کھایا۔جیل کے ایک افسر نے آج بتایا کہ رات میں 50سالہ خود ساختہ بابا نے صرف تھوڑا سا پانی پیا اور صبح دودھ لیا تھا۔گرمیت نے کسی سے بات نہیں کی اور سے جیل میں ادھرادھرچہل قدمی کرتے دیکھاگیا۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے گرمیت کو 20سال قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے کہا تھا کہ اس نے ظالمانہ سلوک کیا اور سادھویوں تک کو نہیں چھوڑا۔جج جگدیپ سنگھ نے اپنے نو صفحے کے حکم میں 2002میں عصمت دری کے دو واقعات کے لئے قیدبامشقت کی سزا سنائی اور دونوں معاملات میں 15-15لاکھ روپے جرمانہ لگایا۔
 


Share: