رام پور19دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے دعویٰ کیاکہ”زلزلے“سے متعلق کانگریس نائب صدرکے تبصرے لوگوں کو”خوفزدہ“کرنے کیلئے تھے۔انہوں نے لوگوں سے نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف اپوزیشن پارٹی کی طرف سے پھیلائے گئے جا رہے تمام”غلط فہمیوں“کے دفاع کرنے کی اپیل کی۔نقوی نے کہا کہ راہل گاندھی نے نودسمبرکو دعویٰ کیاتھاکہ اگر انہیں لوک سبھا میں بولنے کی اجازت دی گئی توزلزلے آئیں گے۔ لیکن کانگریس لیڈر نے ابھی تک اپنے بیان پر وضاحت نہیں دی ہے۔بی جے پی لیڈر نے یہاں کہاکہ اگر راہل مختلف عوامی فورم سے ان مسائل پربولتے ہیں تو زلزلے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو راہل گاندھی اور نہ ہی ان کے ساتھیوں نے ایوان میں ان کے خفیہ ایجنڈے کے بارے میں ایک لفظ کہا اور سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں صرف ہوہلا کیا۔انہوں نے کہاکہ زلزلے کی بات کرکے راہل گاندھی ممبران پارلیمنٹ، بینچ اور لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتے تھے تاکہ حکومت اپنے منصوبوں کا خاکہ پیش نہیں کرے۔قابلِ ذکرہے کہ راہل گاندھی نے نو دسمبر کو کہا تھا کہ اگر انہیں لوک سبھا میں بولنے کی اجازت دی گئی تو زلزلے آئیں گے۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نقوی نے کہا کہ 2014کے انتخابات میں شکست کے بعد دوبارہ مضبوطی حاصل کرنے کیلئے کانگریس کو کچھ ”مثبت اورٹھوس“منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔انہوں نے کانگریس سے کہا کہ وہ ملک کو بتائے کہ وہ اعلیٰ قیمت والے نوٹوں کو غلط کئے جانے کے خلاف کیوں ہے اور اس نے 28دن تک کیوں لوک سبھا میں خلل اندازی کی۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ پارٹی کی طرف سے پھیلائی جا رہی”غلط فہمیوں“سے محتاط رہیں۔