ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سعودی عرب کے نائب ولی عہد کی برطانیہ کے سکیورٹی مشیر سے ملاقات

سعودی عرب کے نائب ولی عہد کی برطانیہ کے سکیورٹی مشیر سے ملاقات

Tue, 06 Dec 2016 18:06:28  SO Admin   S.O. News Service

الریاض6دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد،نائب وزیراعظم دوم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر جان جیکنس نے ملاقات کی ہے۔ مسٹر جان سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پربات چیت کی ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔


Share: