ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سعودی نوجوان نے ماں اور بہن کو موت کی نیند سلا دیا

سعودی نوجوان نے ماں اور بہن کو موت کی نیند سلا دیا

Wed, 21 Sep 2016 16:44:40  SO Admin   S.O. News Service

دمام، 21؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیس سالہ نوجوان نے آتشیں اسلحے کے فائر کر کے اپنی والدہ اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مشرقی علاقہ پولیس کے معاون ترجمان کیپٹن محمد بن فھد الدریہ یھم نے بتایا کہ حفر الباطن گورنری کی پولیس کو منگل کی شام چھے بجے اطلاع ملی کہ ایک علاقے میں مقیم ایک بیس سالہ سعودی شہری نے اپنی پچاس سالہ والدہ اور ٹین ایج بہن کو آتشیں اسلحہ کے فائر کر کے موت کی نیند سلا دیا ہے۔الدریھم نے مزید بتایا کہ پولیس کے ماہرین واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، تاہم ملزم کی بہن جائے حادثہ پر انتقال کر چکی تھی جبکہ اس کی ماں کو اسپتا ل منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔معاون پولیس ترجمان کے بقول ملزم کو گرفتار کر کے اس سے آلات قتل برآمد کر لئے گئے ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملہوکین کے جسد خاکی اسپتا ل کے سرد خانے رکھوا دیئے گئے ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔


Share: