نئی دہلی،28اگست(ایس او نیو/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی اسٹار بیڈمنٹن دنیاکی نمبر 4کھلاڑی پی وی سندو نے ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں اپنی شکست کی وجہ بتائی۔نجیومی اوکوہارا کے خلاف خطاب کے آخری لمحے میں تاریخی سونے کا تمغہ ان کے ہاتھوں سے پھسل گیاتھا۔22سالہ بیڈمنٹن اسٹار ہندوستانی فیصلہ کن کھیل میں 20-20کی برابری پر اہم غلطی کاذکرتے ہوئے کہا کہ میں اداس ہوں،تیسرے گیم میں یہ 20-20 پوائنٹس کایہ میچ کسی کابھی تھا۔ان دونوں کا مقصد سونے کا تمغہ تھا اور میں اس کے بہت قریب تھی لیکن آخری لمحے میں سب کچھ بدل گیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں شکست دینا آسان نہیں ہے،جب بھی ہم نے کھیلا، یہ آسان نہیں تھا، یہ بہت مشکل تھا،میں نے انہیں ہلکے سے کبھی نہیں لیا ہے، ہم نے کبھی کوئی شٹل نہیں چھوڑی،میں میچ میں ایک طویل عرصے سے چلنے کے لئے تیار تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا دن نہیں تھا۔1گھنٹہ اور 49منٹ تک چلے اس میچ کے بارے میں حیدرآباد کی کھلاڑی نے کہا کہ یہ ذہنی اور جسمانی طور پر دونوں ایک بہت مشکل میچ تھا،یہ میچ اس ٹورنامنٹ کا سب سے طویل چل رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستانی پر فخر کرتے ہیں کہ ہم نے سائنا کی اچھی کارکردگی کے ساتھ دو تمغے جیتے،مجھے بہت فخر ہے کہ میں نے ملک کے لئے چاندی کا تمغہ جیتا،اس نے مجھے کافی اعتماد دیا ہے اور میں مستقبل میں مزید خطاب جیتوں گی۔