ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سوشل میڈیا پر کانگریس کی مہم ، ’میں بھی چوکیدار‘ کے مقابلہ میں ’ میں بھی بے روزگار‘ مہم

سوشل میڈیا پر کانگریس کی مہم ، ’میں بھی چوکیدار‘ کے مقابلہ میں ’ میں بھی بے روزگار‘ مہم

Sun, 31 Mar 2019 00:47:22  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :30 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)یوتھ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’میں بھی چوکیدار‘ نامی مہم کے جواب میں سوشل میڈیا پر ’میں بھی بے روزگار‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ یوتھ کانگریس کے انچارج نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ہفتہ کو ہم نے ’میں بھی بے روزگار‘ مہم شروع کی جس کو لے کر کچھ گھنٹوں کے اندر اندر ٹوئٹر پر ایک لاکھ سے زائد افراد نے ٹویٹ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام خاص طور پر نوجوانوں کو اس سے آگاہ کرنا ہے کہ اس حکومت میں روزگار کو لے کر کچھ نہیں ہوا۔ صرف مسائل سے توجہ بھٹکایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ :’ بہت سی رپورٹ میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ نئے روزگار پیدا ہونے کی بجائے اس حکومت میں ملازمتیں ختم ہو گئیں۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ وزیر اعظم اور وزراء’ پکوڑایوجنا ‘ اور چوکیدار بننے کی بات کی جارہی ہے ۔ غور طلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی جانب سے رافیل کیس میں حملہ کئے جانے کے بعد ’میں بھی چوکیدار‘ مہم کی شروعات کی۔ اس کے تحت بی جے پی کے تمام لیڈران نے ٹوئٹر پر اپنے نام کے آگے ’چوکیدار ‘ کا ا ضافہ کیا تھا ، البتہ سبرامنیم سوامی نے اس سے انکار کرتے ہوئے منطق پیش کی کہ:’ وہ برہمن ہیں، اس لیے وہ اپنے نام کے آگے ’چوکیدار‘ کا اضافہ نہیں کرسکتے ہیں‘ ۔ 


Share: