ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سوچھ بھارت مشن کے تحت سوشل ورک شعبہ میں ڈرائنگ مقابلے کاانعقاد

سوچھ بھارت مشن کے تحت سوشل ورک شعبہ میں ڈرائنگ مقابلے کاانعقاد

Tue, 29 Nov 2016 20:27:50  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ، 29/نومبر (ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) سوچھ بھارت مشن کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوشل ورک شعبہ میں ایک ڈرائنگ مقابلے کاانعقادکیاگیاجس میں مہمانِ خصوصی اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی (ویٹرن) کی اہلیہ بیگم فرزانہ علی اور دیگر مہمانان نے فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے۔بیگم فرزانہ علی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صفائی پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مشن کو اگر تعلیم سے جوڑ دیا جائے تو لوگوں کی ذہنیت میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مولانا آزاد نگر کے کے جی این اسکول، عائشہ جونئیر ہائی اسکول اور فیضان پبلک اسکول کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے سرفراز کیا۔ انہوں نے بی ایس ڈبلیو کے طلباء و طالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ صفائی کے میدان میں ان کا خصوصی تعاون رہا ہے۔ بیگم رضوانہ علی نے صفائی کے موضوع پر بنائے گئے پوسٹروں کی تعریف کی اوران کوانعامات بھی دیئے۔سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شمیم احمدانصاری نے اس پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالی اور سوشل ورک شعبہ کے اساتذہ اور طلباء کے کاموں کی تعریف کی۔مہمانِ اعزازی میڈکس این جی او کے ڈائریکٹر اور مشہور سرجن ڈاکٹر محسن رضا، ٹاٹا اسٹرائیو کے سینئر منیجر مسٹرمنموہن سنگھ چوہان اور مولانا آزاد نگر کے سماجی کارکن مسٹر احمد سعید صدیقی نے بھی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مذہب میں صاف صفائی کی خاص اہمیت بتائی گئی ہے اور اپنے قرب و جوار میں صفائی رکھنے کے لئے بھی ہمیں کوشش کرنی ہوگی۔ اس سے قبل سوشل ورک شعبہ میں سینئر استاد اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر نسیم احمد خان نے اس میدان میں کئے جا رہے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نظا مت کے فرائض ڈاکٹر محمد عارف خان نے انجام دیئے اور حاضرین کا شکریہ ڈاکٹر قرۃ العین علی نے اد اکیا۔پروگرام کے انعقاد میں ڈاکٹر محمد طاہر، ڈاکٹر شاہینہ سیف، ڈاکٹر محمد عزیر، مس سمیرہ خانم کے علاوہ ریسرچ اسکالر، بی ایس ڈبلیو اور ایم ایس ڈبلیو کے طلباء کا خصوصی تعاون رہا۔


Share: