چنئی، 6/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈراورسابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے آج اناڈی ایم کے کی سربراہ جے للتا کے انتقال پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ سیاست اور حکومت میں کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والا ایک مشکل اندازلے کرآئیں اوراس کے لیے ان کو تعریف اور تنقید دونوں کا سامنا کرنا پڑا۔چدمبرم نے ایک کے بعدایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ آنجہانی وزیراعلیٰ کووفادار حامی ملے اور ان کے مداحوں کی تعداد ان کے رہنما ایم جی رام چندرن کے مداحوں کے برابرتھی۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ وہ سیاست اور حکومت میں کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والا ایک مشکل طریقہ لے کر آئیں اور اس کے لیے ان کی تعریف بھی ہوئی اور تنقید بھی۔جے للتا کو بڑی تعداد میں وفادارمداح ملے اور ان کے ان شائقین کی تعداد ان کے رہنما ایم جی رام چندرن کے پرستار کے برابر تھی۔انہوں نے کہاکہ جے للتاگزشتہ25سالوں میں تمل ناڈو کی سب سے زیادہ بااثرسیاسی شخصیت تھیں، انا ڈی ایم کے کو کام جاری رکھنا چاہیے اور باقی چار سال کے لیے حکومت دینی چاہیے۔