ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شراب پی کرشرارت کرنے والوں پرنظر رکھنے کیلئے تعینات ہوں گے”پولیس متر“

شراب پی کرشرارت کرنے والوں پرنظر رکھنے کیلئے تعینات ہوں گے”پولیس متر“

Sun, 18 Dec 2016 21:21:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) دہلی کے مالدار علاقوں میں واقع ہوٹلوں، ریستوران اورپمبوں میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہونے والے واقعات کے دوران شراب پی کر شرارت کرنے والاے پر نظر رکھنے میں پولیس کی رضاکارانہ طور پر مدد کرنے والے شہریوں کو”پولیس متر“کے طور پر تعینات کیا جائے گا جو ٹریفک پولیس اہلکار اور مقامی پولیس کی مدد کریں گے۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں پر نظر رکھنے اور لوگوں کی مدد کرنے کے مقصد سے اہم مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ تقریباََ 600-700”پولیس متر“تعینات کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس متروں کی مدد کی امید ہے لیکن ان کی شراکت رضاکارانہ ہوگی،ان کے لئے کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی،ہم یہ بات سمجھتے ہیں کہ ان کے بھی خاندان ہیں اوروہ بھی ان کے ساتھ تہوارسے لطف اٹھانا چاہتے ہوں۔افسر نے بتایا کہ کام کا وقت بھی کافی حد تک مناسب ہے کیونکہ مہم آدھی رات کے قریب شروع ہوگی اورصبح دیرتک چلے گی۔پولیس دوستوں کی تعیناتی کے علاوہ دہلی ٹریفک پولیس جشن منانے جانے والوں کے لئے سارے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں پر پیغام نشر کرے گی۔خصوصی پولیس کمشنر(ٹریفک)اجے کشیپ نے بتایا کہ یہ پیغام اخبارات میں بھی شائع کئے جائیں گے جس میں جشن کے لئے جانے والے لوگوں کو شراب پینے کے بعد خود گاڑی چلا کر دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے بجائے کیب لینے کا متبادل بتایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے مشہور ریستوران، پمب اور بار کے باہر آلات کے ساتھ کافی اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور یہ نظام کرسمس کی شام سے شروع ہو جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مختلف ٹریفک علاقے کے ڈپٹی کمشنر اور سینئر افسر پمب اور بار کی سیکورٹی ایجنسیوں، مال منیجرز اور پمب مالکان کے ساتھ ہم آہنگی اجلاس کر رہے ہیں اور انہیں اپنے صارفین پر نظر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہہ رہے ہیں کہ وہ شراب پی کر گاڑی نہ چلائیں۔
 


Share: