بنگلورو۔23؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) شیواجی نگر کے براڈوے روڈ پر درگاہ حضرت کمبل پوش کے روبرو فائرنگ کے ذریعہ غنڈہ پرویز کا قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے شبیر کے مزید دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔جن کی شناخت نور اور سمیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ دونوں کا نام غنڈہ فہرست میں شامل تھا۔ پرویز کے قتل کے بعد کل ایچ بی آر علاقہ میں پولیس نے فائرنگ کے ذریعہ شبیر اور برکت کو گرفتار کرلیاتھا۔ ان کی گرفتاری کیلئے فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ ملزمین کی اطلاعات کی بنیاد پر نور اور سمیر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ملوث مزید دو ملزمین جمشید اور مظہر کی تلاش جاری ہے۔ غنڈہ شبیر نے اپنے ساتھیوں برکت ، نور ، سمیر اور جمشید سمیت چھ افراد کے ہمراہ پرویز پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا تھا۔