ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شیوپال یادونے اپنی پارٹی کاانتخابی منشورجاری کیا

شیوپال یادونے اپنی پارٹی کاانتخابی منشورجاری کیا

Fri, 05 Apr 2019 21:54:11  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ:5 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  سینئرسماجوادی لیڈر اور اتر پردیش کے سابق وزیر شیو پال سنگھ یادو کی قیادت والی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی۔لوہیا (پرسپا) نے جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے لیے منشور جاری کیاہے۔پرسپا صدر شیو پال نے یہاں پریس کانفرنس میں اپنے منشورکو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ انتخابات میں کنگ میکر ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاہے کہ اقتدار میں آنے پر ان کی پارٹی معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی۔پرسپا کے منشور میں کسان کمیشن کی تشکیل کرنے،صنعت کوبہتربنانے اور لیبر کی بنیاد پر صنعتوں کو تحفظ دینے، اقلیتوں کے تحفظ اور احترام کے لیے کام کرنے، سماجی انصاف کے لیے منطقی توسیع دینے، سینئرز، غریب شہریوں کی سوشل سیکورٹی اورپینشن کے وعدے کیے گئے ہیں۔


Share: