ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ضلع کے دیہی علاقوں میں 9195کلو میٹر سڑکوں کی تعمیرکے لئے فنڈ جاری 

ضلع کے دیہی علاقوں میں 9195کلو میٹر سڑکوں کی تعمیرکے لئے فنڈ جاری 

Mon, 20 Jun 2016 15:39:13  SO Admin   (ایس او نیوز)

بھٹکل 20؍جون (ایس او نیوز)ریاست کے تمام دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر،ترقی اور درستی کے لئے ریاستی حکومت نے 130.387کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا ہے۔ یہ فنڈ ضلعی سطح پر ہر تعلقہ کے لئے فراہم کیا جائے گا۔ ضلع شمالی کینرا میں 9195.05کلو میٹر لمبی سڑکیں بنانے کے لئے جملہ 722کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں۔جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مد کے لئے کافی بڑی رقم ہے۔اس ضمن میں عوامی منتخب نمائندوں نے سرکار سے جو مطالبات کیے تھے اس کا جائزہ لینے کے بعددیہی علاقوں میں بہت ضروری سڑکوں کی تعمیر، ترقی ، درستی اور پانی کی نکاسی کے لیے نالے وغیرہ بنانے کے لئے یہ رقم جاری کی گئی ہے۔
 


Share: