ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / طلاق کی عرضی دائر کرنے کے بعد مشاورتی سیشن میں شامل ہوئے ملائکہ- ارباز

طلاق کی عرضی دائر کرنے کے بعد مشاورتی سیشن میں شامل ہوئے ملائکہ- ارباز

Thu, 01 Dec 2016 20:57:27  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، یکم ڈسمبر(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  ملائکہ اروڑہ خان اور ارباز خان نے باہمی رضامندی سے طلاق کی عرضی دینے کے بعد آج پہلے مشاورتی سیشن میں حصہ لیا۔جوڑے نے طلاق کی عرضی گزشتہ ماہ دی تھی اور باندرا عدالت میں ان کا پہلا لازمی مشاورتی سیشن 29نومبر کو تھا۔عدالت کے ذرائع کے مطابق منگل کو ان سے مشورہ لیاگیا اور پوچھا گیا کہ کیا کوئی ان پر الگ ہونے کا دباؤ بنا رہا ہے،دونوں نے کہا کہ وہ باہمی رضامندی سے طلاق لے رہے ہیں۔معاملے کی سماعت اب مئی 2017تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ملائکہ اور ارباز نے اس سال کے شروع میں الگ ہونے کی اطلاع عوامی کی تھی۔
 


Share: