ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عدالت نے شادیوں کے لیے 2.5لاکھ روپے نکالنے کی شرائط میں نرمی سے منسلک درخواست مستردکی

عدالت نے شادیوں کے لیے 2.5لاکھ روپے نکالنے کی شرائط میں نرمی سے منسلک درخواست مستردکی

Wed, 30 Nov 2016 19:53:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30/نومبر (ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)نوٹ بند ی سے جڑی ایک راحت میں شادیوں کے لیے 2.5لاکھ روپے نکالنے کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے سے متعلق درخواست مسترد کر دی ہے۔غور طلب ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے نوٹ بند ی کے بعدشادی بیاہ کے لیے بینکوں سے ڈھائی لاکھ روپے نکالنے کی حد اور شرائط میں نرمی کے مطالبہ کو لے کر دائر درخواست پر28/نومبر کو سماعت مکمل کر لی تھی،درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شادی کے لیے ڈھائی لاکھ روپے کی منظوری کی حد میں نرمی دی جانی چاہیے کیونکہ شادی کی تقریب کے دوران کئی طرح کے ’روایتی دان‘کرنے ہوتے ہیں۔


Share: