ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عدالت کے فیصلے سے پرسنل لاء پرچھڑی بحث پرلگی روک: شاہ عماراحمد احمدی

عدالت کے فیصلے سے پرسنل لاء پرچھڑی بحث پرلگی روک: شاہ عماراحمد احمدی

Thu, 24 Aug 2017 20:50:43  SO Admin   S.O. News Service

فیض آباد،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) عدالت کی طرف سے ایک اجلاس میں تین طلاق پر فیصلہ آیا ہے اس نے پرسنل لاء پر چھڑی بحث پر روک لگا دی ہے کیونکہ عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ مسلم پرسنل لاء آئین کے آرٹیکل 25 سے محفوظ ہے اور اس سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی جا سکتی جو کہ مسلمانوں کی بڑی جیت ہے۔یہ بیان آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے نیشنل ایگزکیوٹیو ممبرشاہ عمار احمد احمدی عرف نیر میاں نے اخباری نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتا ہے اور استقبال بھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق جو یہ کہتا ہے کہ ''لوک ویوستھا،سداچار اور سواستھیہ اوراس بھاگ کے انیہ اپبندھوں کے ادھین رہتے ہوئے،سبھی ویکتیوں کوانتہ کرن کی سواتنترا اوردھرم کے ابادھیہ روپ سے ماننے،آچرن کرنے اورپرچارکرنے کاسمان حق ہے۔“کے مطابق مسلم پرسنل لاء کو تحفظ حاصل ہے اور عدالت نے اپنے فیصلے میں اس کو واضح کر دیا ہے جو خوش آئندہے۔ اب اس بحث کا کوئی مطلب نہیں ہے کہ مسلم پرسنل لاء میں کوئی چھیڑ چھاڑ ممکن ہے یا ہونے جا رہی ہے۔
حضرت کے مطابق ملک کا مسلمان ہندوستان کے آئین میں اور نظام انصاف میں یقین رکھتا ہے۔انہوں نے ایک ہی اجلاس میں تین طلاق کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسے ہمیشہ برا مانتے آئے ہیں لیکن کیا جس چیز کو برا کہا جاتا ہے اگر کوئی اس کام کو کرتا ہے تو اس کا اثر نہیں ہو گا،ضرور ہوگا۔ بس اتنی سی سمجھنے لائق ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کو پڑھنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ کوئی نیا قانون بنانے کا حکم نہیں ہے کیونکہ آئین بینچ کے 3 ججوں نے اس بات کو نہیں مانا ہے، لیکن مسلم سماج کو بھی اب اپنے اندر پھیل رہی برائی کوروکنے کے لئے کمرکسنی ہوگی اسکے لئے آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ سماجی بیداری مہم چلائے گا۔
 


Share: