ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن کاانتخاب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن کاانتخاب

Sat, 17 Dec 2016 22:50:31  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ،17دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اسکول ٹیچرس ایسو سی ایشن کے انتخاب میں اے ایم یو گرلس ہائی اسکول کی مسز عرشی ظفر خان صدر،ایس ٹی ایس ہائی اسکول کے محمد علّام نائب صدر، اے ایم یو سٹی ہائی اسکول کے محمد نعمان جنرل سیکرٹری، سٹی گرلس ہائی اسکول کے مسٹر محمد جاوید اختر جوائنٹ سیکرٹری اور احمدی اسکول کے مسٹر مہیندر پرتاپ سنگھ خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔ یہ سبھی عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن آفیسرپروفیسر محمد عارف نے بتایا کہ ان عہدیداران کے علاوہ 8 یونٹ نمائندوں کا انتخاب بھی عمل میں آیا ہے۔ ان میں ایس ٹی ایس ہائی اسکول کے ملک محمد ارشد، سٹی اسکول کے سید احمد رضا، گرلس اسکول کی ناہیدہ جبیں، سٹی گرلس ہائی اسکول کے اصغر عالم، احمدی اسکول فار دی وجوئلی چیلنجڈ کے شمشاد نثار، اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کے محمد اسماعیل، اے بی کے ہائی اسکول (گرلس) کی شاہین رضوی اور عبد اللہ اسکول کی اسما فاروقی شامل ہیں۔


 


Share: