ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عوام سے خطاب کئے بغیر واپس آئے مودی

عوام سے خطاب کئے بغیر واپس آئے مودی

Sun, 19 Mar 2017 12:35:08  SO Admin   S.O. News Service

دہرادون، 18 مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تروندر سنگھ راوت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد نریندر مودی کے خطاب کی خبر ملنے سے پریڈ گراؤنڈ میں آئی عوام کو تب مایوس ہونا پڑا جب وزیر اعظم بغیر ان سے خطاب کئے بغیر وہاں سے روانہ ہو گئے۔حلف برداری کی تقریب کے ختم ہونے کے بعد مودی نے آج حلف لینے والے وزیر اعلی راوت اور ان کابینہ کے ساتھیوں کو مبارکباد دی اور ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچائی، اس کے بعد وہ اسٹیج کی دوسری طرف بیٹھے بی جے پی صدر امت شاہ، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور اتراکھنڈ کے نو منتخب اراکین اسمبلی کے پاس گئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔اس کے بعد عوام کا ہاتھ ہلا کر سلام کرتے ہوئے مودی وہاں سے روانہ ہو گئے۔مودی کے بغیر خطاب دیے روانہ ہونے سے ان کو سننے کے لئے جمع ہوئی بھیڑ بیتاب ہو گئی۔پہلے بی جے پی نے کہا تھا کہ حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر شاہ عوام کو بھی خطاب کریں گے۔


Share: