ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فارنسک رپورٹ سے سامنے آیا دادری سانحہ کا سچ:موریہ

فارنسک رپورٹ سے سامنے آیا دادری سانحہ کا سچ:موریہ

Thu, 02 Jun 2016 12:26:21  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،یکم جون؍(آئی این ایس انڈیا)بھارتی جنتا پارٹی کے شمال ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے بساہڑا(دادری)سانحہ کو لے کر فارنسک رپورٹ میں ’’بیف‘‘کی تصدیق کو لے کر آج کہا کہ اس سانحہ کا سچ اور جھوٹ اب سامنے آ گیا ہے۔موریہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس سمیت ان تمام جماعتوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں سے عوام کی توجہ بھٹکانے کے لئے بی جے پی کے تئیں پروپیگنڈے کر رہے تھے۔موریہ نے کہا کہ موجود ہ اتحاد کے لوگ جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے ملک اور ریاست میں ہم آہنگی خراب کرنے اور کشیدگی کا ماحول بنانے کا کام کر رہے تھے۔ایسے لوگوں کے چہرے فارنسک جانچ رپورٹ نے بے نقاب کر دئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ سازش کے تحت بساہڑا واقعہ کے سچ کوچھپایاگیااور پورے ملک میں ایوارڈ واپسی جیسا ایک ماحول پیدا کیا گیا۔موریہ نے الزام لگایا یہ سازش بی جے پی کی مرکزکی متحرک حکومت کی مقبولیت کے خلاف رچی گئی تھی۔بی جے پی صدر نے کہا کہ اب نام نہاد سیکولرزم کا نقاب اوڑھنے والی قوتوں کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام ایسی طاقتوں کو مضبوطی سے جواب دے گی اور بی جے پی کے کارکن اس سچ کو عوام تک لے جائیں گے۔


Share: