ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / فاروق عبداللہ، کنہالی کٹی نے لوک سبھا رکن کے طور پر حلف لیا

فاروق عبداللہ، کنہالی کٹی نے لوک سبھا رکن کے طور پر حلف لیا

Mon, 17 Jul 2017 21:51:48  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،17؍جولائی (ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا )نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ اور انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈر پی کے کنہال کٹی نے پیر کو لوک سبھا رکن کے طور پر حلف لیا۔لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے فورا بعد عبداللہ نے حلف لیا۔انہوں نے کشمیری زبان میں حلف لیا،بعد میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے انہیں مبارک باد دی۔عبداللہ نے سرینگر-بڈگام پارلیمانی حلقہ سے ضمنی انتخابات جیتا تھا، جس میں انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے اپنے مخالف نذیر احمد کو 10000سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔عبد اللہ 2014میں پی ڈی پی لیڈر طارق کرا سے ہار گئے تھے، جو ابھی کانگریس میں ہیں،کرا کے پی ڈی پی سے استعفی دینے کے بعد سری نگر سیٹ خالی ہو گئی تھی۔کیرالہ کے ملاپورم لوک سبھا حلقہ سے ضمنی انتخابات جیتنے والے کنہالی کٹی نے انگریزی میں حلف لیا۔انہوں نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے امیدوار اور نوجوان لیڈر ایم بی فیصل کو شکست دی تھی۔ممبر پارلیمنٹ اور انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈر ای احمد کے انتقال کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔
 


Share: