ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فلسطین میں میٹرک کے امتحانات، 78ہزار طلبہ و طالبات کی شرکت

فلسطین میں میٹرک کے امتحانات، 78ہزار طلبہ و طالبات کی شرکت

Mon, 30 May 2016 12:59:51  SO Admin   INS India/SO news

غزہ29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین میں کل ہفتے کے روز سے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوا جن میں 78ہزار 523طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔اسلامیات کے پرچے سے شروع ہوئے امتحانات 15جون تک جاری رہیں گے۔مقبوضہ مغربی کنارے سے مجموعی طورپر 45ہزار 264طلبہ وطالبات جب کہ غزہ سے 33ہزار 273سائنس ، 53816آرٹس، 3417معاشیات، 2762قانون اور 1343طلبہ و طالبات پیشہ وارنہ سائنسز کے شعبوں میں ہونے والے امتحانات میں شامل ہیں۔بیرون ملک فلسطینی اسکولوں میں کل ہی سے امتحانات شروع ہوئے۔ قطر میں قائم القدس اسکول میں 34اور رومانیا میں 46طلباء طالبات نے میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا ہے۔فلسطینی محکمہ تعلیم کی جانب سے مجموعی طورپر 648امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں 477غرب اردن اور 171غزہ کی پٹی میں قائم کیے گئے۔ امتحانات کی نگرانی اور ان کے دیگر امور پر 10ہزار 632اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان میں غزہ کی پٹی کے 2086اساتذہ اور منتظمین بھی شامل ہیں۔


Share: