ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / قطری خبر رساں ادارے پر ہیکنگ حملہ، ترکی میں پانچ افراد گرفتار

قطری خبر رساں ادارے پر ہیکنگ حملہ، ترکی میں پانچ افراد گرفتار

Sun, 27 Aug 2017 23:11:10  SO Admin   S.O. News Service

دوحہ،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی پر ہیکنگ حملے کے الزام میں ترکی میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قطر کے اٹارنی جنرل علی بن فتیاس المری نے ہفتے کے روز بتایا کہ ترکی کی جانب سے ان گرفتاریوں کی باقاعدہ اطلاع قطر کو دی گئی ہے۔ قطری بیان کے مطابق ان افراد سے کی جانے والی تفیش سے متعلق قطری ادارے ترک حکام سے رابطے میں ہیں۔ فی الحال گرفتار کئے جانے والے افراد کی شناخت یا شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قطری خبر رساں ادارے پر 24مئی کو ایک ہیکنگ حملہ کیا گیا تھا، جس کے ذریعے قطری امیر سے متعلق سخت ترین جملے قطری کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے تھے۔
 


Share: