ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مبینہ داؤدلنک اورزمین گھوٹالہ،بالآخرکھڑسے کا استعفیٰ

مبینہ داؤدلنک اورزمین گھوٹالہ،بالآخرکھڑسے کا استعفیٰ

Sat, 04 Jun 2016 21:01:42  SO Admin   S.O. News Service

مودی شاہ کی قیادت میں بدعنوانی پربی جے پی کیلئے پہلا جھٹکا

ہائی کورٹ کے ریٹائرڈجج الزامات کی تفتیش کریں گے:فڑنویس

ممبئی4جون(آئی این ایس انڈیا)زمین سودے میں گڑبڑیوں سمیت بدعنوانی کے کئی الزامات کو لے کر سوالات کے گھیرے میں آئے مہاراشٹر کی آمدنی کے وزیرایکناتھ کھڑسے نے آج استعفیٰ دے دیاجونریندرمودی اورامت شاہ کی جوڑی کی بدعنوانی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کاعہدلے کربی جے پی کے کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی کو لگا پہلا دھچکا ہے۔نہ کھاؤں گااورنہ کھانے دوں گاکے نعرے پربھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔اس درمیان وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے بتایاکہ معاملہ کی جانچ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈجج کریں گے۔کھڑسے کے پاس متبادل نہیں بچے تھے اورمرکزی قیادت نے انہیں ایک صاف اورسخت پیغام دیاتھاجس کے بعدشمالی مہاراشٹر کے64سال کے قدآور لیڈر آج صبح یہاں وزیراعلیٰ دویندرفڑنویس کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے اور اپنے استعفیٰ کی پیشکش کی۔کھڑسے کی قسمت کا فیصلہ دو دن پہلے ہی ہو گیا تھا جب فڑنویس نے دہلی میں مودی اور شاہ کو ان کے خلاف لگے الزامات کی معلومات دی تھیِ۔بی جے پی قیادت والی ریاست کی پہلی حکومت کو شرمسار کرنے والے یہ الزام نہ صرف کانگریس، این سی پی اور آپ نے لگائے بلکہ انہیں لے کر اتحادی شیو سینا نے بھی کھڑسے کوبرخاست کرنے کی مانگ کی تھی۔آمدنی اور زراعت جیسے اہم شعبہ سنبھال رہے کھڑسے کو کابینہ میں’’نمبر دو‘‘سمجھاجاتاتھا۔وہ پونے میں زمین سودے میں گڑبڑیوں، کراچی میں واقع مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم کے گھر سے مبینہ فون کالز آنے سمیت کئی الزامات کو لے کرتنقیدکاسامنا کر رہے ہیں۔ساتھ ہی ان کے ایک ذاتی اسسٹنٹ پر بھی مبینہ طور پر رشوت مانگنے کا الزام ہے۔ان پرالزام ہے کہ انہوں نے پونے میں اپنی بیوی اور داماد کے نام پر3.75کروڑ روپے کی معمولی قیمت پرمہاراشٹر صنعتی ترقی کارپوریشن کی تین ایکڑ زمین اس کے اصلی مالک سے خریدی تھی۔بتایاجاتاہے کہ زمین کی مارکیٹ کی قیمت40کروڑروپے ہے۔کھڑسے نے الزامات کومستردکرتے ہوئے کہاکہ کہ وہ’’ ایک غیرمعمولی ‘‘میڈیاٹرائل کاشکارہوئے ہیں۔


Share: