ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / متھرا میں کرشن جنم بھومی تک جانے والی سڑک کی توسیع کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

متھرا میں کرشن جنم بھومی تک جانے والی سڑک کی توسیع کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

Wed, 30 Nov 2016 20:08:27  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30/نومبر (ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)متھرا میں کرشن جنم بھومی تک جانے والی سڑک کو چوڑا کرنے کے معاملے میں یوپی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے- 2سے جنم بھومی تک کی سڑک کو چوڑا کرنے کا منصوبہ ہے، اس کے لیے33درختوں کو کاٹے جانے کی ضرورت ہے، عدالت ان درختوں کو کاٹنے کی اجازت دے، اس معاملے کی سماعت جمعہ2/دسمبر کو ہوگی۔درخواست میں یوپی کے محکمہ تعمیرات عامہ نے بتایا ہے کہ تقریباََڈھائی کلومیٹر کی سڑک کے لیے 33درخت کاٹے جائیں گے، یہ سڑک متھرا کرشن جنم بھومی کو ہائی وے سے جوڑتی ہے۔اس کی چوڑائی 7 میٹر ہے، جسے بڑھاکر18میٹر کیا جانا ہے۔حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ یہ سڑک جنم بھومی اور دوارکادھیش مندر کے علاوہ کئی اہم یادگاروں کو جوڑتی ہے، جنم اشٹمی اور دیگر تہواروں پر یہاں بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مند آتے ہیں،ایسے میں یہ سڑک سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بھی اہم ہے اور اس کے تیار ہونے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔


Share: