ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / متھراتشددکے پس پردہ شیو پال کا ہاتھ، مقدمہ درج ہو

متھراتشددکے پس پردہ شیو پال کا ہاتھ، مقدمہ درج ہو

Mon, 06 Jun 2016 11:05:45  SO Admin   S.O. News Service

سادھوی نرنجن جیوتی نے جواہرباغ جانے کی کوشش کی،پولیس نے روکا

متھرا5جون(آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر مملکت اور بی جے پی کی لیڈر سادھوی نرنجنا جیوتی نے متھرا کے معاملے کے پیچھے ریاست کے محکمہ تعمیرات عامہ اورآبپاشی وزیرشیو پال سنگھ کا ہاتھ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر مناسب کارروائی کئے جانے کامطالبہ کیاہے۔اتوار کی صبح متھرا پہنچیں وزیرمملکت نے یہاں سیدھے سیدھے کہا کہ جواہر باغ پر قبضہ کرنے والوں کوشیوپال سنگھ کا پورا تحفظ حاصل تھا۔اسی لئے ڈھائی سال گزر جانے پربھی ضلع ہیڈکوارٹر پر سینکڑوں ایکڑ کی سرکاری املاک پرقبضہ کئے بیٹھے لوگوں کے خلاف انتظامیہ کو سخت کارروائی کرنے کیلئے نہ تواجازت دی گئی اور نہ ہی بقدرضرورت پولیس فورسزمہیاکرائی گئیں۔انہوں نے بھی جواہر باغ میں گھس کر جائے حادثہ کا جائزہ لینے کی کوشش کی۔لیکن انہیں بھی روک دیاگیا۔ایس ایس پی راکیش سنگھ نے بتایا کہ ابھی پیر تک جواہر باغ میں کسی بھی قسم کے دھماکہ خیز مواد، بارود، بارودی سرنگیں جیسے مہلک ہتھیاروں کی تلاش کے لئے تلاش آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ کے قبضے کے خلاف صدر تھانے میں کل45مقدمے درج کئے جا چکے ہیں۔جن3000لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے اورتقریباََپونے چارسوافرادکوگرفتارکیاجاچکاہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی کچھ اور گرفتاریاں ممکن ہیں۔کیونکہ پولیس کی کچھ ٹیمیں رامورکش یادووغیرہ کی مدد کرنے والے، ان کی مالی مدد کرنے والوں، ہتھیار مہیا کرانے والوں وغیرہ کا پتہ لگا رہی ہیں۔


Share: