ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / متھراکاواقعہ حیرت انگیزاورافسوس ناک

متھراکاواقعہ حیرت انگیزاورافسوس ناک

Sun, 05 Jun 2016 11:29:31  SO Admin   S.O. News Service

ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے ملزمین کوکیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیا
نئی دہلی4جون(آئی این ایس انڈیا)جمعرات کے دن یوپی کے مشہور شہر متھرامیں پولیس اہلکاراور مسلح گروہ کے درمیان ہونے والے تصادم پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہاکہ یہ واقعہ نہایت ہی حیرت انگیزبھی ہے اور افسوس ناک بھی۔انھوں نے کہاکہ ستیہ گرہ کے نام پرسیکڑو ں مرد و خواتین کے ذریعے دوسوایکڑسے زیادہ زمین پر قبضہ کیاجانااورمنظم طریقے سے خوں خوارگروہ تیارکرناجس کی مکمل خبر صوبائی و مرکزی سرکاروں کوبھی نہ ہواپنے آپ میں ایک غیر معمولی اورسنگین واقعہ ہے۔مولاناقاسمی نے یوپی کی اکھلیش حکومت سے اس گروہ کومکمل طورپربین کرنے اور ملزمین کوسخت سے سخت سزادینے کامطالبہ کیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کومتھرامیں پولیس اہلکاروں اور مسلح گروہ کے درمیان اچانک تصادم ہواتھا،جس میں ایس ایچ او اورایس پی سمیت ۲۲؍جنگجوافراد کی بھی ہلاکت ہوئی ہے،جبکہ ۲۳؍پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔مولاناقاسمی نے کہاکہ ستیہ گرہ کے نام پر دہشت گردافرادتیار کرنے والے اس گروہ کے ساتھ سختی سے نمٹناہوگا،ورنہ اس قسم کی جماعتیں قومی سلامتی کے لیے سخت خطرہ بن سکتی ہیں۔ممبرپارلیمنٹ نے کہاکہ گزشتہ دنوں بجرنگ دل کے ذریعے مسلح ٹریننگ دیے جانے اور اب ایک نئے مسلح گروہ کے منظرعام پرآنے سے یہ صاف ہوگیاہے کہ ملک کوکس قسم کے عناصر سے خطرہ ہے ،ایسے میں صوبائی ومرکزی حکومتوں کوچاہیے کہ ان عناصرپرکڑی کارروائی کریں اور دہشت گردی کی تمام ترصورتوں پرروک لگائیں۔مولانانے کہاکہ اس کی بھی جانچ ہونی چاہیے کہ متھراکے اس خونیں گروہ کوہتھیاراورمال واسباب کے ذخائرکہاں سے فراہم کیے جاتے تھے اورآخروہ اتنی بڑی افرادی قوت تیار کرنے پرکیسے قادرہوگئے؟۔


Share: