ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مخالفت کو ٹالنے کے لیے نوٹ بند ی کے وقت پر لگائی گئی ہے آئی آر ایف پر پابندی: ڈاکٹر ذاکرنائیک کا بیان

مخالفت کو ٹالنے کے لیے نوٹ بند ی کے وقت پر لگائی گئی ہے آئی آر ایف پر پابندی: ڈاکٹر ذاکرنائیک کا بیان

Fri, 25 Nov 2016 21:38:45  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 25/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن(آئی آرایف) پر پانچ سال کی پابندی کو مسلمان، امن، جمہوریت اور انصاف پر حملہ قرار دیتے ہوئے مشہور اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے آج کہا کہ میڈیا کی توجہ بھٹکانے اور مخالفت کو ٹالنے کے لیے یہ پابندی نوٹ بند ی کے وقت پر لگائی گئی ہے۔قابل ذکرہے کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں آئی آر ایف پر پابندی لگادی تھی اور اس کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی سرگرمی روک تھام قانون(یواے پی اے) کے تحت ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ 51سالہ ڈاکٹر نائیک نے ایک کھلے خط میں کہا کہ وہ پابندی ختم کرنے کے لیے تمام قانونی پہلوئوں پر غور کریں گے اور عدلیہ مودی حکومت کو ان کے منصوبہ میں ناکام کرے گی۔ نائیک پر آئی آر ایف کے نامعلوم حکام کے ساتھ آئی پی سی کی دفعہ 153اے (مذہبی بنیاد پر دو فرقوں میں تعصب پیدا کرنا) اور یواے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت الزام لگایا گیا تھا۔ نائیک نے اپنے خط میں کہاکہ جانچ ہونے سے پہلے، یہاں تک کہ رپورٹ سونپے جانے سے پہلے ہی پابندی پر فیصلہ ہو گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی آر ایف پر پابندی،یہ میرے مذہب کی وجہ سے ہے یا کسی دوسری وجہ سے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ابھی  موضوع یہ ہے کہ میرا 25سالہ کام جو مکمل طور پر قانونی کام تھا، اس پر پابندی عائد کردی گئی اور یہ اس ملک کے لیے سب سے افسوس ناک بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے نظریہ سے، اس سے بہتر وقت نہیں ہو سکتا تھا، آئی آر ایف پر پابندی کا فیصلہ نوٹ بند ی کی ناکامی کے درمیان کیا گیا، کیونکہ ملک نوٹ بندی مسلط کئے جانے سے کراہ رہا ہے، اگر اس پابندی سے ملک میں جو ہو رہا ہے اس سے میڈیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، تو مجھے تعجب نہیں ہو گا، نقد رقم کی کمی، کاروباری اداروں اور بنیادی مسائل کے فقدان سے جوجھ رہی عوام سے زیادہ مخالفت کی توقع نہیں کی جا سکتی۔


Share: