ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مدھیہ پردیش میں بھی اتر پردیش کے طرز پر الیکشن لڑے گی بی جے پی؛ کم از کم 6 اسمبلی سیٹوں پر جیت دلانے پرہی ملے گی رکن پارلیمان کی ٹکٹ

مدھیہ پردیش میں بھی اتر پردیش کے طرز پر الیکشن لڑے گی بی جے پی؛ کم از کم 6 اسمبلی سیٹوں پر جیت دلانے پرہی ملے گی رکن پارلیمان کی ٹکٹ

Wed, 12 Apr 2017 19:51:37  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،12؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی مدھیہ پردیش میں بھی اتر پردیش کی طرز پر اسمبلی انتخابات لڑنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اس کی بنیاد پالیٹکس آف پرفارمنس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔منصوبے کے مطابق، ہر رکن پارلیمنٹ کو اسمبلی انتخابات میں 70فیصد سے زیادہ نتیجہ دینا ہوگا۔مدھیہ پردیش کے نقطہ نظر سے دیکھیں، تو ہر ممبر پارلیمنٹ کو اپنے علاقے کی کم از کم 6 سیٹوں پر جیت درج کرانی ہوگی۔

ذرائع کی مانیں، تو ممبران پارلیمنٹ کی یہی کارکردگی لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کے ٹکٹ کی دعویداری کو بھی مضبوط بنائے گی ۔ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ،اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے اس فارمولے پر کام کیا تھا۔مدھیہ پردیش کے ایک سینئر ممبر پارلیمنٹ نے بتایا کہ پارٹی ممبران پارلیمنٹ کی حال ہی میں دہلی میں منعقد ہوئی میٹنگ میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے تمام ممبران پارلیمنٹ سے پارلیمنٹ سیشن ختم ہونے کے بعد علاقے میں زیادہ سے زیادہ وقت دینے کو کہاہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق ، پالیٹکس آف پرفارمینس کا یہ فارمولہ پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کے ذہن کی اپج ہے۔


Share: