ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مسلم مہاجرین معاشرتی انضمام میں جرمنی آگے

مسلم مہاجرین معاشرتی انضمام میں جرمنی آگے

Thu, 24 Aug 2017 18:18:11  SO Admin   S.O. News Service

برلن،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مسلم مہاجرین کے معاشرتی انضمام کے معاملے میں جرمنی دیگر مغربی یورپی ممالک سے آگے ہے۔ بیرٹلزمان فاؤنڈیش کے ایک تازہ جائزے کے مطابق اس دوران ان مہاجرین کے حالات کو پرکھا گیا، جو 2010ء میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ، فرانس، آسٹریا اور برطانیہ آئے تھے۔ اس دوران نئے آنے والوں کو روزگار کی منڈی تک رسائی دینے کے حوالے سے جرمنی سرفہرست ہے۔ دوسری جانب تعلیم و تربیت کے حوالے سے جرمنی میں صورت حال حوصلہ افزا نہیں ہے۔ فرانس میں صرف گیارہ فیصد مسلم بچے سترہ سال سے کم عمر میں اسکول چھوڑ دیتے ہیں جبکہ جرمنی میں یہ شرح چھتیس فیصد ہے۔


Share: