کیو،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشرقی یوکرائن میں لڑنے والے باغیوں نے نئے فائر بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ باغیوں کے مذاکرات کار ڈینس پوشلن نے بتایا کہ تازہ معاہدے پر عمل درآمد آج جمعرات کی نصف شب سے شروع ہو جائے گا، تا کہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر مقامی بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے اتفاق رائے کو آج شب سے ایک فائر بندی معاہدے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ پچیس اگست سے شروع ہونے والی فائر بندی کب تک جاری رہے گی۔