نئی دہلی:3دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی کے سابق لیڈر،سابق راجیہ سبھاایم پی اورمشہور شاعربیکل اتساہی کاآج علی الصباح قومی دارالحکومت کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ڈاکٹرنے بتایاکہ یکم دسمبر کو انہیں رام منوہر لوہیاہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ آئی سی یومیں طبی کے دوران آج صبح تقریباََساڑھے چار بجے ان کا انتقال ہو گیا۔ مرحوم نے شعر وادب کی دنیامیں نمایاں مقا م حاصل کیااوراپنی ادبی خدمات کی وجہ سے کئی اوایوارڈ سے سرفراز ہو ئے۔انھوں نے ادب کی معیار بندی میں ا ضافہ کیا اور سادہ اور مقامی زبان میں شاعری کرکے لوگوں میں بڑی مقبولیت حاصل کی، جیسا کہ فراق گورکھپوری، گوپی چندنارنگ،بشیر بدرجیسے ادباء وشعراء نے ان کی تعریف و توصیف کی ہے۔انھوں نے اپنی شاعری میں محبت سے عرفان تک کے تمام ارتفاعی مراحل طے کئے، ان کے کلام کا مجموعہ ”کلیات بیکل اتساہی“اس کی مثال ہے۔