منگلورو11جولائی (ایس او نیوز) الال میں گاڑی اوور ٹیک کرنے کے مسئلے پر الجھنے پڑنے والے کارپر سوارکچھ لوگ ایک ٹیمپو ڈرائیور پر چاقو سے حملہ کردیا اور موقع پر سے فرار ہوگئے ۔ زخمی ٹیمپو ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کے ہاتھ پر چاقو کا گہرا زخم آیا ہے۔
موصولہ تفصیل کے مطابق اولیہ کا رہنے والا عیسائی نوجوان آسٹن مانٹیریو(۲۷سال) اپنے مال بردار(گوڈس) ٹیمپو پر کہیں جارہا تھا۔ اس کے پیچھے آنے والی ایک فورڈ کار میں موجود لوگ اپنی گاڑی اوورٹیک کرنا چاہتے تھے، مگر ان کواس کا موقع نہیں ملاتو وہ غصے سے جھنجھلااٹھے۔ پھر ٹیمپو کا پیچھا کرتے ہوئے الال جنکشن پرآسٹن کو روک لیا اور اس پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کرنے کے ساتھ فرار ہوگئے۔اس تعلق سے الال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ البتہ ابتدائی معلومات سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ یہ بہت زیادہ غصے کی حالت میں کیا گیا فوری ردعمل ہے اور پچھلے کچھ دنوں سے چل رہے فرقہ وارانہ تناؤ سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔پھربھی مزید تحقیقات جاری ہے۔