ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مغربی بنگال: انتخابی مہم کے دوران ٹی ایم سی کااسٹیج ٹوٹا، مچی افراتفری

مغربی بنگال: انتخابی مہم کے دوران ٹی ایم سی کااسٹیج ٹوٹا، مچی افراتفری

Wed, 08 May 2019 23:00:30  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ:08 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے مدنی پور میں انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس پارٹی (ٹی ایم سی) کااسٹیج ٹوٹ گیا۔ اس دوران اسٹیج پرپارٹی کی اسٹارکمیپینر نصرت جہاں موجودتھیں۔ یہاں کسی کے گر نے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ واقعہ جہاں پیش آیاہے وہ جھارگرام لوک سبھا علاقے سے تعلق رکھتاہے۔بنگالی فلموں میں کام کرنے والی نصرت لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کی امیدواربھی ہیں۔ وہ یہاں جھارگرام میں پارٹی امیدوار سورین کے لیے انتخابی مہم کرنے آئی تھیں۔اسٹیج کی اونچائی بہت کم تھی اس لیے کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ اسٹیج کے گرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں میں افرا تفری مچ گئی ہے اور لوگ گھبراگئے۔بتا دیں کہ مغربی بنگال میں سات مراحل میں لوک سبھا کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہاں اب اگلے دو مراحل میں 8 اور 9 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ ملک میں آخری مرحلے کے انتخابات 19 مئی کو ہونے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کوہوگی۔


Share: