چنئی، 12دسمبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) ملائیشیا کے ایک نائب وزیر کی قیادت میں آئے ایک وفد نے آج تمل ناڈو کے وزیر اعلی او پنرسیلوم سے آج ملاقات کی اور سابق وزیر اعلی جے للتا کے انتقال پر اپنی حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس وفد میں ملائیشیا کے نائب وزیر تعلیم پی کملناتھن شامل تھے۔ریاستی حکومت نے کہا کہ انہوں نے ملائیشیاکے وزیر صحت اور ملائیشیا انڈین کانگریس کے رہنما ایس سبرامنیم کی جانب سے تعزیتی پیغام کا ایک خط بھی وزیر اعلی کو سونپا۔