تھانے، 4 /دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کےممبئی کے قریب تھانے ضلع میں پولیس نے 12لاکھ روپے کی قیمت کے ڈرگس برآمد ہونے کے بعد تین نائیجریائی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ سینئر پولیس انسپکٹر مندر دھرم ا دھیکاری نے کہا کہ جسٹن امبوناکوجائے(28) یگو چکو اجاہا(32)اور سلیمان اوکک اکنوچوکوہو(26)کو کل صبح تقریبا پونے بارہ بجے تھانے اسٹیشن کے قریب گاؤں دیوی میدان کے قریب دیکھا گیا۔انہوں نے کہاکہ تینوں کو روک کر پوچھ تاچھ کی گئی اور ان کے قبضے سے تقریباََ260گرام میفریڈون اورتقریباََََ320گرام ایفیڈرن برآمد ہوا جس کی قیمت تقریباََ 12لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ڈرگس کی برآمدگی کے بعدتینوں نائیجریائی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔معاملے کو تھانے پولیس کے ناٹکوٹک محکمہ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔