ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی گٹرلیول کی سیاست کررہے ہیں،چورکوہرکوئی چورہی نظرآتاہے، رافیل اورنوٹ بندی کے مجرم عوام سے نہیں بچیں گے،احمد پٹیل کاپلٹ وار

مودی گٹرلیول کی سیاست کررہے ہیں،چورکوہرکوئی چورہی نظرآتاہے، رافیل اورنوٹ بندی کے مجرم عوام سے نہیں بچیں گے،احمد پٹیل کاپلٹ وار

Fri, 05 Apr 2019 21:21:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:5 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حملے سے ڈنک احمد پٹیل نے جوابی حملہ کیا ہے. انہوں نے وزیر اعظم مودی پر حقیر سطح کی سیاست کرنے کا الزام لگایاہے۔انہوں نے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاہے کہ نریندرمودی کو سب جانتے ہیں۔ وہ گٹر لیول کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ ایسے بولتے ہیں، جیسے کوئی گاؤں کا سربراہ بول رہا ہواورجیسے دیہات میں کوئی سیاست کررہاہو،سورت میں قانونی عمل جاری ہے۔اگرمیرے خلاف کچھ ہے، تو وہ عدلیہ جاکرجانچ کرائے۔ اگرمجھ کو قصوروار پایا جاتا ہے، تو میرے خلاف کارروائی کرو اور پھانسی پر چڑھا دو۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی ماحول ہے اور صرف جملوں کی بارش ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ سورت میں احمد پٹیل نے ٹویٹ بھی کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ چوکیدار اور ان کے شاگردوں نے بغیر کسی ثبوت کے غلط جگہ ہاتھ ڈالاہے۔ نوٹ بندی اور رافیل کے دلال ابھی نہیں بچ پائیں گے۔عوام سبق سکھاکر رہے گی۔ ویسے یہ کہاوت آپ نے سنی ہی ہو گی کہ ایک چور کو ہر کوئی چور ہی نظر آتا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ایسی تگڑم بازی سے کام نہیں چلے گا۔آپ مسائل سے بچ نہیں سکتے ہیں۔عوام اب ان سوالات کاجواب چاہتی ہے کہ نوجوان کیوں بے روزگار ہیں؟ کسان کیوں پریشان ہیں؟ تاجر کیوں بے حال ہیں؟ ویسے مودی حکومت کی ان ساری حرکتوں میں شکست کی بوکھلاہٹ ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ انتخابات کاموسم ہے۔ایسے میں جملوں کی بارش شروع ہوگئی ہے۔بے بنیاد اور مضحکہ خیز الزامات کی بارش ہو رہی ہے۔ہمیں عدلیہ پرمکمل یقین ہے کہ حقیقت کبھی چھپ نہیں سکتی ہے۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو کر رہے گا۔وہیں، راہل گاندھی کی طرف وایناڈسے کاغذاتِ نامزدگی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرہ کو لے کر کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے الیکشن کمیشن میں شکایت کی ہے۔اس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاہے کہ اس معاملے میں ہم نے الیکشن کمیشن کو ثبوت دیئے ہیں۔وردھامیں پی ایم مودی کے بیان پر ہم نے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ معاملے میں پی ایم مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔اس کے علاوہ سنگھوی نے الزام لگایا کہ گاندھی نگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے جھوٹا ایف ڈیوٹ داخل کیاہے۔ اگرچہ الیکشن کمیشن میں صحیح ایف ڈیوٹ فائل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ امت شاہ نے اپنے ایفی ڈیوٹ میں کہا کہ انہوں نے 25 کروڑ سے زیادہ کی جائیداد کی رکھی ہے۔


Share: