ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / نئی دہلی ریلوے اسٹیشن اسمارٹ اسٹیشن بنا

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن اسمارٹ اسٹیشن بنا

Wed, 12 Apr 2017 19:33:02  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،12؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر شروع کئے گئے ا سمارٹ سسٹم سے سالانہ تقریبا 13لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔اس سسٹم کے تحت پہلے سے طے کئے گئے پروگرام کے ذریعے بجلی کی کھپت کو کنٹرول کیا جا سکے گا ۔اس سٹیشن پر روزانہ پانچ لاکھ مسافر اور 300سے زیادہ ٹرینیں آتی ہیں، یہاں 6ہزار لائٹیں، 1500پنکھے اور 18ٹائی ماسٹ لائٹیں لگی ہیں۔دہلی کے ڈویژنل ریلوے مینیجر ارون اروڑہ نے منگل کو بتایا کہ مائیکرو پروسیسر پر مبنی اس کنٹرول سسٹم کو ویب یا اسمارٹ فون کے ذریعے چلایا جا سکے گا، اس میں موسم کی پیشین گوئی کے مطابق پہلے سے طے شدہ پروگرام ہیں ، جن کے ذریعہ تمام پنکھوں اور لائٹوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔اس سسٹم کی تیاری میں 37لاکھ کا خرچ آیا ہے اور اس کے ذریعے سالانہ ہونے والی بجلی کی بچت 13لاکھ روپے ہے۔


Share: