ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نئے وزیرکھیل راجے وردھن بولے،اس ملک میں صرف کھلاڑی ہیں وی آئی پی

نئے وزیرکھیل راجے وردھن بولے،اس ملک میں صرف کھلاڑی ہیں وی آئی پی

Mon, 04 Sep 2017 18:46:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک کھلاڑی وزیرکھیل بنا ہے۔ایتھنز اولمپکس میں چاندی تمغہ جیتنے والے راجیووردھن سنگھ راٹھور نے کھیل وزارت کا عہدسنبھالتے ہی کہا کہ میرا سفر اس وزارت میں استقبال کے ساتھ شروع ہوا۔عہدسنبھالنے کے بعد راوٹھور نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ میں ملک کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،،ہندوستانیوں میں بہت زیادہ صلاحیت ہے،خاص طورپرنوجوانوں میں، پوری دنیا میں سب سے بہتر کھیل دکھانے کی صلاحیت ہندوستانیوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو احترام کرنا چاہئے اور جو لوگ ملک کے لئے کھیل رہے ہیں انہیں مکمل سہولت ملنی چاہئے، کھیل صرف تفریح کے لئے نہیں ہے، نہ ہی انہیں کالج یا اسکول تک محدود ہونا چاہئے۔ اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والے اس شوٹر نے کہا کہ کھیل آپ کوسکھاتاہے کہ اپنی زندگی کیسے گزارنی ہے۔
راجیو وردھن نے کہا کہ اس وزارت میں جو ماحول ہے اسے بدلنے کی ضرورت ہے،کھیلوں کے بارے میں ہمارے رویے کو تبدیل کرنا اہم ہے،ہم تمام منصوبوں کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے،ان کی خامیاں دورکریں گے،منصوبوں کو درست طریقے سے زمین پر لاگو کریں گے، کھلاڑی کے لئے اس کا کام اور آسان کریں گے،یہ کھیل وزارت کا کام ہے۔ایک کھلاڑی تیار کرنے کی ہماری کوشش اسے بہترین سہولت فراہم کرے گی۔


Share: