ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نریندرمودی نے پانچ برس میں ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا، ممتا بنرجی کا دعویٰ

نریندرمودی نے پانچ برس میں ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا، ممتا بنرجی کا دعویٰ

Sat, 06 Apr 2019 21:54:17  SO Admin   S.O. News Service

الیدوار پور:6 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھاانتخابات کے پیش نظر مغربی بنگال کے الیدوارپور ضلع میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی پر حملہ بولتے ہوئے انہیں ’جھوٹا‘قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 2014 میں کیاگیاایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔بنرجی نے کہا کہ بی جے پی این آر سی اور شہریت (ترمیمی) بل کے نام پر ملک کے جائز شہریوں کو غیر ملکی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔اس دوران انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) مرکز میں نئی حکومت کے قیام کی قیادت کرے گی۔وزیر اعظم مودی کا نام لئے بغیر ان پر حملہ بولتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک شخص جو اپنی بیوی کی دیکھ بھال نہیں کرتا وہ ملک کے شہریوں کی دیکھ بھال کس طرح کرے گا؟ بتا دیں کہ بنرجی الیدپوردوار ضلع کے باروبشا علاقے میں ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے اس دوران لوگوں سے بی جے پی کو شکست دینے کی اپیل کی۔ممتا نے کہاکہ ملک کے عوام کو بچانے کے لیے بی جے پی کو ہرانا ہوگا۔ٹی ایم سی مرکز میں نئی حکومت کے قیام کی قیادت کرے گی۔سی ایم نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جھوٹے ہیں۔وہ پانچ سال سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے 2014 میں کیاگیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ترنمول سربراہ نے کہاکہ پی این آر سی اور شہریت (ترمیمی) بل اس ملک کے جائز شہریوں کو پناہ گزین بنانے کی ایک اور چال ہے۔


Share: