نئی دہلی، 8 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) ریلوے نے نیشنل ریل پلان(این آرپی)تیار کرنے کے لیے سبھی حصہ داروں کے خیالات جاننے کے مقصد سے آج ایک ویب سائٹ لانچ کی، نیشنل ریل پلان اگلے سال کے وسط تک تیار ہو نے کا امکان ہے۔ویب سائٹ شروع کرنے کے بعد ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے یہاں کہاکہ ریلوے نے ایک خاکہ تیار کیا ہے، لیکن نیشنل ریل پلان کبھی تیار نہیں کیا۔سرکاری ادارہ ہونے سے ریلوے پر ہمیشہ سے کافی دباؤ رہا ہے،اگلے 10-15سالوں کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔تمام شراکت داروں سے تجاویز طلب کرتے ہوئے انہوں نے وزرائے اعلی، مختلف وزارتوں، کاروباری چیمبرز سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے اس پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنی تجاویز دینے کو کہا، این آر پی کے تحت نئے ریل کوریڈ کی شناخت اور ان کوفروغ دیا جانا ہے۔