ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وراٹ کوہلی کرشمائی کپتان، دیتے ہیں مکمل آزادی:کلدیپ یادو

وراٹ کوہلی کرشمائی کپتان، دیتے ہیں مکمل آزادی:کلدیپ یادو

Thu, 07 Sep 2017 19:39:29  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20میچ جیتنے کے ذریعے پورے دورے پرسری لنکاکوکلین سوئپ کیا ہے۔کوہلی کی کپتانی میں ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنے تمام نو میچز جیتے۔ہندوستانی لیگ اسپنر کلدیپ یادو نے کپتان وراٹ کوہلی کو ایک کرشمائی کپتان بتایا اور کہا کہ وہ بالروں کو بہت مدد اور آزادی دیتا ہے۔یادو نے کہا کہ وراٹ آپ کو سب کچھ دیتا ہے جو آپ میدان میں چاہتے ہیں، جب میں بالنگ کرتاہوں تو مجھ سے آکر پوچھتا ہے کہ تمہیں کیسی فیلڈ چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بالرکو اس کی ضرورت ہے، وہ بالر کو پوری آزادی دیتا ہے۔کلدپ نے کہا کہ اس نے میرا ٹیسٹ سیریز،ون ڈے سیریز اور ٹی 20میں پوراساتھ دیا،میں اس قسم کی ٹیم ہم آہنگی اور کپتان سے بہت خوش ہوں۔
کلدپ یادو نے کہا کہ میدان میں کوہلی کا عزم دوسروں کے لئے حوصلہ افزاء ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بیٹنگ اور فیلڈنگ دونوں میں شاندار قیادت کررہے ہیں۔یادو نے کہا کہ اگر ہم ان کو دیکھ کر اپنے فیلڈنگ میں ایک فیصد بہتر بنا سکتے ہیں، تو یہ بہت بہتر ہو گا،وہ نوجوان کھلاڑیوں کو بتاتے ہیں کہ ان سے کیاچاہئے اور ہم ٹیم سے کیا چاہتے ہیں۔یادو نے اس دورے پر کچھ امکانات حاصل کئے اور انہوں نے اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 


Share: