ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وزیراعظم مودی اورجنفنگ کی ملاقات ؛ امن برقرار رکھنے پراتفاق رائے

وزیراعظم مودی اورجنفنگ کی ملاقات ؛ امن برقرار رکھنے پراتفاق رائے

Tue, 05 Sep 2017 22:56:57  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ5ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) چین میں جاری تین دن کی برکس کانفرنس کاآج آخری دن تھا۔آج کے دوپاکستانی مذاکرات کے بعد وزیراعظم مودی اورچین کے صدر شی جنفنگ کے درمیان ڈوکلام تنازعہ پرملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات برقرار رکھنے کے لیے سرحد پر، امن برقرار رکھنے پراتفا ق رائے ہواہے۔خارجہ وزارت کی طرف سے  جاری بیان میں کہا گیا  ہے  کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پرامن برقرار رکھنے پر اتفاق ِرائے ہوگئیہے۔اس ملاقات میں پی ایم مودی نے برکس کانفرنس کے لیے چین کو مبارکباددی۔انہوں نے کہا کہ برکس کوبامقصد بنانے میں یہ اجلاس انتہائی کامیاب ہوا۔اس سے برکس ممالک کے تعلقات مزید  مضبوط ہوئے ہیں۔اسی طرح چینی صدر جنپنگ نے کہا کہ چین اور بھارت دو  اہم پڑوسی ہیں، دونوں ترقی پسنداور ابھرتے ہوئے ممالک ہیں۔چین بھارت کے ساتھ  پانچ نکاتی اصول کے تحت کام کرنے کے لیے تیارہے۔بعد میں وزیر اعظم مودی اور صدر جنفنگ کی ملاقات کے بعد وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کر کے دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کی تفصیلات بتائیں۔


Share: